اڈپی 11/دسمبر(ایس او نیوز)اڈپی کے مضافات شیروا میں واقع آور لیڈی آف ہیلتھ چرچ میں ایستادہ سینٹ اینٹنی کی مورتی کو شرپسندوں نے توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ہے اس کے علاوہ سینٹ لارنس کی مورتی کو اپنی جگہ سے ہٹا کر دوسری جگہ منتقل کیا گیا ہے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ سنیچر کے دن آدھی رات کے سناٹے میں یہ اشتعال انگیز کارروائی انجام دی گئی ہے۔اس واردات سے مقامی عیسائیوں کے جذبات برہم ہو گئے ہیں۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اورتحقیقات شروع کر دی ہے۔